Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی منفرد اور چمچاتی ٹرافی "دی لومینارا” ملتان پہنچ گئی

دنیا کرکٹ کی مقبول ترین لیگز میں شامل پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا میلہ 11 اپریل سے شروع ہوگا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔

دی لومینارا ٹرافی کا سفر 14 مارچ کو حیدر آباد سے شروع ہوا تھا جو روشنیوں کے شہر کراچی اور زندہ دل والوں کے شہر لاہور سے ہوتے ہوئے تاریخی شہر ملتان پہنچ گیا۔

ٹرافی کی رونمائی سب سے پہلے شاہ رکن عالم دربار بھی کی گئی، جہاں ایک گھنٹے تک شہری ٹرافی کے ساتھ تصاویر بناتے رہے۔
بعد ازاں ٹرافی کو ملتان سٹیڈیم لایا گیا جہاں درجنوں بچوں اور خواتین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی آج لودھراں میں آمنہ پبلک سکول اور ترین کرکٹ اکیڈمی میں نمائش کےلئے رکھی جائے گی، جس کے بعد ٹرافی بہاولپور جائے گی۔

رواں برس ٹرافی کو 10 کلو چاندی کی مضبوط شیٹ سے تیار کیا گیا جس پر 22 ہزار 850 زرقون نگ جڑے گئے ہیں، اس پر 10 ویں ایڈیشن کے اعتبار سے ایکس کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button