Breaking NewsEducationتازہ ترین
گرمی کی چھٹیوں میں ہیڈ ٹیچر کو سکول حاضر رہنے کا پابند کردیا گیا

محکمہ سکولز نے ہدایت جاری کی ہے کہ آج 10 جون سے سکولوں کی انسپکشن ہوگی ، سکول سے غیر حاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریول الاونس کی مد میں سکول ہیڈز کو ہر ماہ معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے، صفائی سمیت ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات سکول ہیڈز کی ذمہ داری ہے، چھٹیوں میں بچوں کا داخلہ کرنے کی ذمہ داری بھی سکول ہیڈز کے ہی ذمہ ہے ۔