Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ریاض احمد آصف نے کہا کہ 31مارچ سے پہلے پہلے جتنے پرموشنز پینڈنگ ہیں؛ مکمل کئیے جائیں , جس میں گریڈ 17 کے اساتذہ کی گریڈ 18 میں، گریڈ 18 کے اساتذہ کی گریڈ 19 میں اور گریڈ 19 کے اساتذہ کی گریڈ 20 میں گزشتہ 13 سال سے پروموشن نہیں ہورہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اساتذہ کرام کو انکی مدت کے مطابق پروموٹ کیا جائے اگر 31 مارچ تک پرموشن پراسس مکمل نہیں کیا گیا تو ہماری اے سی آر اگلی اے سی آرز میں شامل ہوجائیں گی ، اور اگلے سال میں پھر نئیے پروسس شروع ہوجائیں گے، کیونکہ یہ انکا حق ہے۔

ہمارا گورنمنٹ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ہمارے پرموشنز کردئیے جائیں، ورنہ ہم لاہور کا رخ کریں گے اور احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت جیسے گائیڈ کرے گی اس کی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا ۔

احتجاجی مظاہرے میں صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان راؤ قمر اقبال ،جنرل سیکرٹری سینیئر سٹاف ڈسٹرکٹ ملتان سید عابد کبیر شاہ ،صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان خالد محمد خان،پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے رہنما چوہدری مسعود گجر، جوائنٹ سیکرٹری سٹاف ایسوسی ایشن ملتان ظفر حسین، صدر پاس مظفر گڑھ مختار حسین،صدر پاس ملتان شوکت حسین،نائب صدر ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ربنواز خان،ڈپٹی سیکرٹری ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ملتان جاوید اختر،خالد محمود خان،محمود اختر چیمہ،وسیم ،محمد یونس،محمد افضل،مہر محمد خان،قاری محمد افضل ودیگر اضلاع کے قائدین نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button