Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین
ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کا سرکاری سکول کی طالبہ کو پوزیشن لینے پر خراج تحسین
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پور خانیوال کی طالبہ سحرش اہلکار نے کلاس دہم سال 2024 کے سالانہ امتحان میں آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے گورنمنٹ سکولز کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان ریاض احمد آصف ،صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن خانیوال فخر عباس اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن محمد عالم نے پوزیشن ہولڈر سحرش اہلکار اور پرنسپل میڈم کلثوم اختر کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
صدر ریاض احمد آصف نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ سالوں میں بھی گورنمنٹ سکولز اسی طرح کے رزلٹس دے کر گورنمنٹ سکولز اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔