آئی ایس پی ملتان میں ہیلتھ اینڈ فٹنس پر ایک روزہ سیمینار
انسٹیٹیوٹ آف سادرن پنجاب ملتان میں ہیلتھ فٹنس پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس اور انٹرنیشنل کوچز اور آئی ایس پی کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ان میں ایمرسن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ظفر شیروانی، واپڈا تیکوانڈو ٹیم کے انٹرنیشنل کوچ ناصر علی شاہ ٹریڈیشنل گیمز کے صدر نواب فرقان، زکریا یونیورسٹی شعبہ سپورٹس سائنس کے چیئرمین ذیشان حمدانی، پنجاب کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس رانا اشرف، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ انٹرنیشنل جمناسٹک کوچ اظہار ملتان پبلک سکول، انٹرنیشنل فٹبال کوچ مسلم خانیوال سے انٹرنیشنل باکسنگ کوچ ریفری پرویز پراچہ، انٹرنیشنل پی سی بی کرکٹ امپائر پروفیسر ندیم اقبال ٹونی، سپورٹس آفیسر علی عمر ترین کرکٹ اکیڈمی کی ہیڈ کوچ عائشہ شکو اور میڈم عمار، محمد قیصر ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی قیصر رضا سپورٹس آفیسر مسلم سکول محمد انیس بیڈمنٹن کوچ ،غضنفر سنٹرل کالج شامل تھے ۔
آرگنائزر سپورٹس آفیسر اعظم بچہ اور بلال شامل تھے جبکہ گیسٹ سپیکر بابر بچہ اور فیض گجر تھے ۔
اختتام پر مہمانوں کو چیئرمین عاصم نظیر احمد کی طرف سے شیلڈ آف آنر ڈائریکٹر آئی ایس پی رانا عابد وومن کیمپس کی چیئرمین میڈم نزہت سافور اور سپورٹس آ فیسر اعظم بچہ اور بلال نے پیش کی۔