Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان شہر میں 11 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی طبی سنٹرز قائم کردیے گئے ، جس میں ملتان شہر میں 11 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے گزشتہ روز اچانک حسین آگاہی طبی مرکز کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو طبی امداد کی سہولت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ بھی دی ۔

ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ عوام کو شدید گرمی کے دوران فرسٹ ایڈ کیلئے فیلڈ طبی مراکز قائم کئے ہیں، تمام مرکزی چوکوں پر سبیلوں اور چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

رانا اخلاق احمد نے کہا کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں