Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبوں کو ہیٹ ویو کا الرٹ جاری ، رواں سال درجہ

حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع،
وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےصوبوں کوہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اس سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈاضافہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےصوبوں کوہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔

وزیر ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدید لہرمیں اضافہ گلوبل وارمنگ کی علامت ہے، پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، اس سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈاضافہ متوقع ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ 1961 سےاب تک کا گرم ترین مہینہ تھا، مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا اوردرجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سےزائدگیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی اداروں نے شدید اور طویل گرمی کی لہرسے خبردار کیا تھا، سابق حکومت کو گرمی کی لہر سے نمٹنے کےاقدامات کرنے چاہیے تھے، گرمی کی لہر سے صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

شیری رحمان نے لوگوں سے التجا کی کہ شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button