ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کالجز بارے بھی الرٹ جاری کردیا
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک بار الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ایچ ای سی سے منظور شدہ ادارے میں داخل کروائیں، تمام کالجز کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام موجودہ اور ممکنہ الحاق شدہ کالجوں کو ایچ ای سی آن لائن پورٹل کے ذریعےاپنی پیرنٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کی درخواست دینا ضروری ہے ۔
ہائیر ایجو کیشن کمیشن طلبا، والدین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو غیر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور الحاق شدہ کالجوں میں داخلہ لینے سے بچانے کیلئے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کر چکا ہے۔
طلبا کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایچ ای سی نے اپنی ویب سائٹ پر ان الحاق شدہ تمام کالجوں کی فہرست شائع کی ہے جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ہیں۔
والدین اور طلباء سے درخواست ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے سے پہلے اپنے منتخب کردہ ادارے کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کر لیں ۔
ایچ ای سی باور کرانا چاہتا ہے کہ کسی بھی ایسی یونیورسٹی ، انسٹی ٹیوٹ یا الحاق شدہ کالج کے ذریعےجاری کی گئی ڈگری کو ہر گز تسلیم نہیں کیا جائے گا جو ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود نہیں ہے۔
ایچ ای سی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ ادارہ جاتی الحاق کی پالیسی 2024 کے مطابق نجی شعبے کےہائیر ایجو کیشن انسٹیٹیوٹس (HEIS) کو کسی بھی ادارے کے الحاق کا حق حاصل نہیں ہے۔
مستقبل اور قیمتی وقت کو محفوظ رکھنے کیلئے ایچ ای سی آگاہ کرتا ہے کہ کسی بھی ایسےکالج یا تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے سے گریز کریں جو کسی بھی بے ضابطگی کی بنیاد ایچ ای سی سے بنیادی پابندی کا سامنا ہے۔