ایچ ای سی سے ڈگریوں کے تصدیق کے لئے جعلسازوں کا گروہ متحرک؛ لاکھوں لٹ گئے، الرٹ جاری

ہائیر ایجوکیشن سے ڈگریوں کی تصدیق کےلئے جعلساز گروہ شہریوں سے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فراڈ کرنے لگا، تصدیقی طریقہ سے لاعلم شہریوں اور طلباء سے پیسے بٹورے جانے لگے، جعلساز گروہ نے باقاعدہ ویب سائٹ لنک بنا رکھا ہے، شہریوں ،طلباء کو متعلقہ لنک پر معلومات اپلوڈ کرکے جعلی فیسیں وصول کی جاتی ہیں۔
معاملہ سامنے آنے پر ایچ ای سی نے الرٹ جاری کردیا ہے اور طلباء کو خبردار کیاگیا ہے کہ ایک گروہ ڈگریوں کی تصدیق کے نام پر فراڈ ،بلیک میل کر رہا ہے، ایسے کسی بھی گروہ سے ڈگری سے متعلق معلومات شیئر نہ کریں، کوئی شخص ڈگری کی تصدیق کیلئے کال کرے تو فوری رپورٹ کریں، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیشن از خود کسی کے ساتھ رابطہ نہیں کرتا۔
ایچ ای سی صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق کرتا ہے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی بھی شخص کو ایچ سی میں نامزد نہیں کیا ، ایچ ای سی نے ویب سائٹ پر بھی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا۔