Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الرٹ جاری کردیا

ایچ ای سی نے الرٹ جاری کیا ہے کہ تمام والدین اور طلبا متوجہ ہوں اور کسی بھی ادارے سے بی اے ، بی ایس سی ، ایم اے ، ایم ایس سی دو سالہ پروگرام میں داخلہ نہ لیں۔

ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی ) پاکستان اپنے آرڈنینس کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے بشمول ان اداروں کے جو ریاست کے تعلیمی نظام سے وابستہ نہیں ہیں، کھولنے اور چلانے سے متعلق شرائط
قائم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

ایچ ای سی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی قواعد وضوابط ، رہنما خطوط اور قواعد سے
متعلق مختلف شعبوں میں پالیسیوں کی تشکیل، معیارات طے کرنے اور ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہےایچ ای سی نے دو (2) سالہ بی اے /بی ایس سی اور ایم اے ایم ایس سی پروگراموں کو بالترتیب تعلیمی سال 2019 اور 30 جون
2022 کی توسیع شدہ آخری تاریخ کے ساتھ مرحلہ وار ختم کر دیا تھا۔

اس کے باوجود کچھ اعلی تعلیمی اداروں نے مخصوص ڈیڈ لائن کے بعد بھی ان مرحلہ وار ختم شدہ پروگراموں میں طلبا کو داخلہ دیا ہے جو غیر قانونی ہے ا اس طرح کے پروگراموں سے حاصل کردہ ڈگریاں ایچ ای سی کے ذریعے تسلیم اور تصدیق کی اہل نہیں ہوں گی۔

لہذا طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل میں ممکنہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ان پروگراموں میں اپنا اندراج کروانے یا داخلہ لینے سے گریز کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button