شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹ زکریا یونیورسٹی کا بڑا اعزاز
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دےدی ۔
جاری مراسلے کےمطابق ایچ ای سی نے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد توصیف ایسوسی ایٹ پروفیسر ، ڈاکٹر خرم افضل ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر عدنان امجد اسسٹنٹ کے ساتھ ڈاکٹر آف فلاسفی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم یونیورسٹی ایم ایس ،ایم فل اورپی ایچ ڈی کےداخلے کےلئے ایچ ای سی کے قوانین کو مکمل طور پر لاگو کیاجائے گا۔
اس کےعلاوہ ایچ ای سی کے ٹیم بھی ڈیپارٹمنٹ کادورہ کرے گی، اگرفیکلٹی ممبران میں تبدیلی کرنا ہو تو وائس چانسلر کی مںظوری کے بعد شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ کے ذریعے ایچ ای سی کو آگاہ کیاجائے گا۔