Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی اے / بی ایس سی اور دو سالہ ڈگری پروگرام پر پابندی، ایچ ای سی نے الرٹ جاری کردیا

ایچ ای سی کی پابندی کے باوجود یونیورسٹیوں کی جانب سے 2 سالہ بی اے، بی ایس سی،، ایم اے، ایم ایس سی پروگراموں میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ایچ ای سی نے طلباء کیلئے الرٹ جاری کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ ایچ ای سی پابندی لگائے گئے 2 سالہ ڈگری پروگرامز کی ڈگریوں کو رد کرے گا، طلباء یونیورسٹیوں کیطرف سے پیش کردہ 2 سالہ پروگرامز میں داخلہ نہ لیں۔

بی اے / بی ایس سی پروگرامز پر 2019 اور ایم اے ایم ایس سی پروگرام پر 2020 کے بعد سے پابندی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹیوں کو ایم اے ایم ایس سی پروگرامز میں داخلوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 31 مارچ 2021 تک 3 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

طلباء 2 سالہ پروگراموں میں داخلہ لے کر اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، معیار کے خدشات کے پیش نظر ان پروگراموں کو مرحلہ وار ختم کر دیا گیا ہے، ایک یا دو یونیورسٹیوں نے غیر مجاز طور پر پروگراموں میں داخلے کا اعلان کیا ہے۔

اگرچہ اس سے یونیورسٹیز پیسہ کمائیں گی، لیکن یہ طلبہ کے مفاد میں نہیں ہوگا۔یہ مسترد شدہ ڈگریاں طلباء کو ملازمتوں یا مزید تعلیم کے لیے درخواست دینے کے قابل نہیں بنائیں گی۔

ایچ ای سی کی ہدایات کے مطابق نئے طلباء یا تو براہ راست 4 سالہ BS پروگرام میں یا 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button