نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کےلئے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈنگ کا سلسلہ 2003 کی دہائی میں اعلی تعلیمی اقدار ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد نے شروع کیا، تاکہ اعلی تعلیم اور متعلقہ تدریسی خدمات پیش کرنے والے اساتذہ کی قابلیت کو سراہا جا سکے۔
رواں سال ملک بھر سے 34 یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے بہترین ٹیچرز کو اس ایوارڈکیلئے نامزد کیا، نامزد کردہ اساتذہ کی ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی منتخب کردہ ٹیم نے جانچ پڑتال کی، اور صرف 3 بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا۔
3 بہترین اساتذہ میں جامعہ ہذا کے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بہترین اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایوان صدر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علو ی نے کی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقارعلی کو” ایگر یکلچر اینڈبائیو سائنسز ” کے شعبہ میں بہترین تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔
ایوارڈنگ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) بھی موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ادارے کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی اسی طرح تربیت کررہے ہیں کہ وہ اپنے ذریعے ادارہ کا نام پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر روشن و بلند کریں۔
پروفیسر ڈاکٹر ذولفقارعلی کی بہترین کارکردگی زرعی یونیورسٹی ملتان کیلئے کسی منٹور سے کم نہیں بلکہ ان کی یہ کامیابی پورے جنوبی پنجاب کے خطے کے اساتذہ کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے کہا کہ میری اس کامیابی کی وجہ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، تمام فیکلٹی اور میرے طلباء و طالبات ہیں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا میرے مقاصد کو کامیاب بنایا۔