Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت نے ملک بھر کی جامعات میں صحافت کی ڈگری کا عنوان ایک کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایچ ای سی نے جامعات کو ہدایت نامہ جاری کر دیا، مختلف جامعات میں صحافت کی تعلیم مختلف ڈگریوں کے عنوان سے دی جا رہی ہے، ڈگریوں کے مختلف عنوانات پبلک سروس کمیشن و دیگر جگہوں پر ابہام پیداکر رہے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق جامعات ڈگری کا مرکزی نام رکھ کر مختلف سپیشلائزیشن آفر کر سکتے ہیں، یونیورسٹی میں صحافت کی ڈگری کا نام صرف ‘میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز’ ہوگا۔

سرکاری اور پرائیویٹ جامعات نے ایچ ای سی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا، مختلف جامعات نے بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس طلب کر لیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button