انٹر یونیورسٹی بیڈ منٹن چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے جیت لی

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی ملتان کی زیرنگرانی ہونے والی چیمئپن شپ کےفائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔
فاتح ٹیم کی طر ف سے زینب نے معراج کو 21-15،19-21اور21-17سے شکست دی، ڈبل کے سیٹ میں فریال اور خدیجہ نے ندا اور عابدہ کو 21-2اور21-6 سے ہرایا ، تیسرے سیٹ میں خدیجہ نےندا کو 21-10اور21-4سے ہرا کر ٹائٹل پنجاب یونیورسٹی کے نام کردیا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں یو ایم ٹی لاہور نے اسلامیہ یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی، پہلا سیٹ فاتح ٹیم کی اقصیٰ نے 21-9،21-10سے ،ڈبل کاسیٹ اشنا اور اقصیٰ نے 21-4اور21-2سے جیتا، جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ایمان نے تیسرا سیٹ 21-18،20-22اور21-16سے جیتا جبکہ فائنل سیٹ یوایم ٹی کی کائنات اور تحریم نے 13-21،21-16اور21-15سے جیت کرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
آفیشل کی فرائض مصدق حنیف اورانیس خان نے سر انجام دئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان( ڈائریکٹر سپورٹس ) نے خطاب کرتے ہوئے کہ ویمن یونیورسٹی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرںصابی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے بھی کوشاں ہے یہ چیمئن شپ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان بھر سے یونیورسٹیوں نے اس چیمئن شپ میں شرکت کی اور احسن طریقے سے انعقاد کیا ، مستقبل میں بھی ویمن یونیورسٹی ایسے ایونٹ کےلئے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے ۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔