Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب نافذ کردیا

نیا نصاب برٹش کونسل، مختلف وزارتوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، ایچ ای سی کے مطابق نیا نصاب عالمی معیار اور جدید مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ شدہ نصاب میں 14 مضامین شامل ہیں جن میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبے شامل ہیں۔

نصاب میں پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن اور صنعت سے منسلک فائنل پروجیکٹس کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ طلبا عملی طور پر صنعت کے تقاضوں کے مطابق مہارت حاصل کر سکیں۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں صنعت کے لیے تیار کمپیوٹنگ گریجویٹس تیار کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button