Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواستیں طلب

ایچ ای سی نے پاکستانی طلباء سے ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام بین الاقوامی تعلیمی تجربات، ثقافتی تبادلے اور علمی فضیلت کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔

اس اسکالرشپ کے ذریعے پاکستانی طلباء انجینئرنگ، سوشل سائنسز، نیچرل سائنسز اور اکنامکس سمیت مختلف شعبوں میں ماسٹرز ڈگری مکمل کر سکیں گے۔
پروگرام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی عالمی مسابقت اور تعلیمی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

اسکالرشپ کے تحت مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، ہیلتھ انشورنس، سفری اور ویزا اخراجات بھی شامل ہیں، جس سے طلباء کو بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے میں مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button