ایچ ای سی کی ایم فل/پی ایچ ڈی پرفارمنس ایویلوایشن کمیٹی کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کے اس دورے کا مقصد ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی کارکردگی کا جائزہ لینا، تحقیقی سرگرمیوں کا معائنہ کرنا، اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
کمیٹی میں ڈاکٹر محمد مجاہد، ریکٹر پاک آسٹریا فاخ ہوخ شول، انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ہری پور سے (کنوینر)ڈاکٹر فاروقِ اعظم چیمہ، پرووسٹ، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (رکن)ڈاکٹر عزیز الرحمان، ڈائریکٹر/پروفیسر، اسکول آف لا، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد (رکن)ڈاکٹر ہما علی، پرنسپل/پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، کراچی (رکن)ڈاکٹر پیر قاسم شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، کوالٹی ایشورنس ایجنسی (QAA)، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد شامل تھے۔
کمیٹی نے فیکلٹی آف ایگریکلچر کے مختلف شعبوں بشمول ایگرانومی، ہارٹیکلچر پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، فاریسٹری، اینٹومالوجی، پیتھالوجی، سوائل سائنس ایگری بزنس اینڈ مارکیٹنگ اور ایگری انجینئرنگ کے شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
کمیٹی نے ایگریکلچر ریسرچ فارم ایریا کا بھی دورہ کیا، جہاں مختلف زرعی تجربات جاری ہیں۔ ان تجربات کے تحت فصلوں سبزیوں،پھلوں اور پھولوں کی پیداوار، بیماریوں کے کنٹرول، زرعی مٹی کی بہتری، اور جدید زراعتی تکنیکوں کی آزمائش پر کام کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی نے فارم پر جاری زرعی تجربات کے ساتھ ساتھ مورنگا لیب کو گہرائی سے دیکھا اور طلبہ اور اساتذہ سے ان کے تحقیقی مقاصد اور کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ ان تجربات میں جدید تحقیقاتی ٹیکنالوجی کے استعمال اور عملی اطلاق کو خصوصی اہمیت دی گئی، جنہیں کمیٹی کے اراکین نے بے حد سراہا۔
کمیٹی نے فیکلٹی آف ایگریکلچر کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور طلبہ کی تحقیقی سرگرمیوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، کمیٹی نے ریسرچ فارم ایریا میں جاری زرعی تجربات کو زراعت کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
یہ دورہ فیکلٹی آف ایگریکلچر کی تحقیقی اور تعلیمی کارکردگی کو جانچنے اور اس کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔