Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن نیڈ بیسڈ فلی سکالرشپ کی تقریب

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے مستحق طلباء کے مابین سکالرشپ چیک تقسیم کیے گئے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نیڈ بیسڈ فلی سکالرشپ کی تقریب کمیٹی روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت ہوئی، جس میں سکالرشپ سیل کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے وائس چانسلر ایچ ای سی کے سکالرشپ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

ڈاکٹر محمد عزیر نے کہاکہ ایچ ای سی نے بہاالد ین زکریایونیورسٹی ملتان کو 62.203 ملین روپے فراہم کیے ہیں جس کی مدد سے پانچ سو سے زائد طلباء طالبات کو سکالرشپ دیے جائیں گے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ایچ ای سی سکالرشپ بی ایس اور ماسٹر لیول کے مارننگ اور ایوننگ پروگرام کے طلباء طالبات کو دیے جائیں گے، اور پہلے مرحلے میں پچاس طلباو طالبات کو ایک ایک لاکھ روپے کے سکالرشپ چیک دیے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، انتخاب عالم و دیگر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اس اقدام کو بے حد سراہا ، اور طلباء طالبات کو تاکید کی کہ وہ اس رقم کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنی تعلیم پر مکمل فوکس کریں گے اور ادارہ و ملک کا نام روشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button