Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای سی کا بڑا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی 98 یونیورسٹیوں کے ساتھ انڈر گریجویشن میں رجسٹرڈ مالی طور پر دشواری میں مبتلا ضرورت مند طالب علموں کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے ، وہ یونیورسٹیاں جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظور شدہ ہیں ان کے رجسٹرڈ طالب علم اپنے ادارے کی وساطت سے درخواستیں دیں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن براہ راست درخواستیں قبول کرے گا۔
درخواست بھجوائے کا فیصلہ ادارہ کرے گا، جہاں طالب علم رجسٹرڈ ہوگا ، وظیفہ تعلیمی پروگرام کی تکمیل تک جاری رہے گا ۔
وظیفے میں ٹیوشن فیس کے علاؤہ، آمدورفت کے اخراجات اور رہائش پر اٹھنے والے اخراجات کے لیے چھ ہزار روپے ماہوار دئیے جائیں گے۔
درخواست فارم اور سپورٹنگ ڈاکومنٹس ساتھ منسلک کر کے کالج یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کرنا ہوگا، ایچ ای سی بھجوانا ان کی ذمے داری ہوگی۔