Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں نیڈ بیسڈ سکالر شپ کےلئے انٹرویو مکمل ہوگئے

ویمن یونیورسٹی ملتان میں بی ایس پروگرام کے طلباء کے لیے ایچ ای سی نیڈ بیسڈ انسٹیٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی (آئی ایس اے سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب نے سرانجام دئے ۔

اجلاس میں خواجہ صلاح الدین سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس، ڈاکٹر مصباح مرزا فوکل پرسن نے شرکت کی، جبکہ ایچ ای سی کے نمائندے مراد شعیب نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اس انٹرویو میں 23 تدریسی شعبہ جات کے بی ایس سیشن 2019 اور 2020 کی طالبات نے شرکت کی ۔

انٹرویو کے بعد مستحق طالبات کی فہرست تیار کرلی گئی، جس کی حتمی منظوری کے بعد طالبات کو آگاہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button