Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ آئی آر میں پی ایچ ڈی کی اجازت مل گئی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف انٹرنیشنل ریلیشن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور باقاعدہ طور پر این او سی جاری کر دیا ہے ۔

ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق زین کی درخواست پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی آف انٹرنیشنل ریلیشن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لیے چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام کو سفارشات ارسال کی تھیں ،جس کے بعد ایچ ای سی نے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں