Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز

ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کو 13 نئے ایم فل پروگرامز کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے، ان پروگرامز میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، سائبر سیکیورٹی، مائیکرو بائیولوجی، شماریات، مینجمنٹ سائنس، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، اپلائیڈ سائیکالوجی، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزکس اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ "یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو نہایت قلیل مدت میں حاصل کیا گیا۔ ایمرسن یونیورسٹی اب 100 سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کر رہی ہے، جن میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس، 20 ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس پروگرام اور ایم فل پروگرام کے داخلوں کے لیے آخری تاریخ 24 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے اور طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی عنقریب مزید گریجویٹ پروگرامز اور شارٹ کورسز کا آغاز کرے گی، جن میں سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا، ایپی کلچر، ایکوا کلچر، گرین ہاؤس مینجمنٹ، رینیو ایبل انرجی، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا اینالیٹکس، بلاک چین ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، گیم ڈیزائن، اور ورچوئل ریئلیٹی جیسے جدید اور مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی شعبے شامل ہوں گے۔

ترجمان ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ یہ نئے پروگرامز یونیورسٹی کو خطے میں تحقیق اور جدت کا مرکز بنائیں گے۔

ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رمضان کی سربراہی میں نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی جامعات میں شامل ہو چکی ہے۔

یونیورسٹی اپنے طلبہ کو جدید تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں سیکھنے، تخلیق کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button