Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایل ایل بی کیس سینڈیکیٹ میں پیش کرنے کی ہدایت

ہائیر ایجوکیشنل کمیشن نے ایل ایل بی کیسز کو سینڈیکیٹ میں جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیل کے مطابق عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں ایل ایل بی کیس کی حوالے سے بڑا اجلاس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی صدارت میں ہوا، جس میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، بار کونسل کے نمائندے، لیگل ایجوکیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیسز کاجائزہ لیا گیا اور تمام یونیورسٹیوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس معاملے کو فوری سینڈیکیٹ میں لیکر جائیں اور رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے دوسرے اور تیسرے سال کے وہ طلباء جن کی تصدیق ہوچکی ہے ان کو فوری طور سٹڈی سنٹر میں رجسٹرڈ کرنے کی بھی تجویز دی گئی تاہم دیگر طلباء کے کیسز کو سینڈیکیٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا۔

امکان ہے یونیورسٹی رواں ہفتے سینڈیکیٹ کا اجلاس طلب کرلے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button