ایچ ای سی اور پی سی بی کے زیر اہتمام انٹرورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ اکتوبر میں کھیلی جائے گی، جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیاں گروپ "جے” میں شامل
تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے 10 اکتوبر سے ملک بھر میں پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹس ہوں گے، 40 اوور کا خواتین کا ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 25 یونیورسٹیاں حصہ لیں گی جنہیں پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق مردوں کا ٹورنامنٹ، 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 127 یونیورسٹیاں حصہ لیں گی، جہاں ملک کے 43 مقامات پر 212 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹیموں کو 14 زونز میں تقسیم کیاگیا ہےش مردوں کے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں، 14 زونز سے ایک ایک فاتح اور انٹرورسٹی ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن کے چار سیمی فائنلسٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے دوسرے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹ پی سی بی اور ایچ ای سی کے درمیان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں دستخط کیے گئے ایم او یو کا حصہ ہیں، جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کو اپنی کرکٹ کی مہارت کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
مردوں کے انٹرورسٹی ٹورنامنٹ میں سرفہرست پرفارمرز 2024-25 کے سیزن میں پی سی بی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹس میں ایچ ای سی کی طرف سے کھیلنے کے لیے اہل ہوں گےش اس کے علاوہ ایم او یو کے مطابق، ٹورنامنٹ کے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
پی سی بی حکام کا کہناہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ٹیلنٹ سامنے لانے کی کوشش ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی عبداللہ خرم نیازی کاکہناہے کہ ” پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ کےلئےشراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ نوجوان کرکٹرز کے لیے قومی اسٹیج پر اپنی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے کا یہ ایک منفرد موقع ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے یہ پیشہ ورانہ کرکٹ کیرئیر کی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ کے لیے شاندار ٹیلنٹ پیدا کرے گا۔
دریں اثنا انٹرورسٹی کرکٹ چیمئن شپ کے لئے جنوبی پنجاب سے زکریایونیورسٹی،ایمرسن یونیورسٹی ، چولستان یونیورسٹی،اسلامیہ یونیورسٹی،خواجہ فرید یونیورسٹی ،نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان،میر چاکریونیورسٹی ڈیرہ کےٹیمیں حاصل لیں گے جبکہ میچز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلے جائیں گے ۔