Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

26 سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی جاری

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نگرانی میں قائم 26 سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی جاری کردی گئی۔
لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کے عہدوں پر بھرتیوں کیلئے تعلیمی قابلیت نمبرز مقرر کردیئے گئے ہیں۔
لیکچرار کیلئے کوالیفیکیشن نمبرز 70 اور پی ایچ ڈی کے پانچ اضافی نمبرز، اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے تعلیمی قابلیت کے 70 نمبرز اور انٹرویوز کے 20 نمبر اور اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے تعلیمی قابلیت کی مد میں پی ایچ ڈی ڈگری کے نمبرز نہیں ملیں گے۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ اور فل پروفیسر کیلئے تعلیمی قابلیت کے 65 نمبرز اور انٹرویوز کے 20 نمبر جبکہ انٹرویوز میں چالیس فیصد سے کم نمبرز حاصل کرنے والے امیدوار تقرریوں کیلئے نا اہل قرار دیئے گئے ہیں۔
یونیورسٹیاں پروفیسر، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے پانچ سے کم امیدواروں کے انٹرویوز لینے کی مجاز ہوں گی۔
تعلیمی قابلیت میں میٹرک کے پانچ فیصد، انٹرمیڈیٹ کے 10 فیصد، گریجویشن کے 20 فیصد نمبرز شمار ہوں گے۔
ایم اے ڈگری کے 30 فیصد نمبرز اور ایم فل ڈگری کے 35 فیصد نمبرز میرٹ میں شامل ہوں گے ۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی جاری کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button