Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سوشل میڈیا پر تنقید ، ایچ ای سی نے ہاتھ کھڑے کردئے

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد ایچ ای سی نے ہولی پر پابندی پر یو ٹرن لے لیا، اسلامی روایات کے منافی ہولی اور دیگر تہوار منانے سے متعلق اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

اس بارے میں ایچ ای سی حکام کا کہناہے کہ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ا محسوس ہوا کہ نوٹیفکیشن غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا، کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ تمام افراد اور گروہوں کے مذہبی عقائد کا احترام کرتا ہے، ملک میں مذہبی تہوار منانے کی آزادی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ابتدائی ہدایت کی غلط تشریح مذہبی تقریبات پر پابندی کے طور پر کی گئی تھی۔ تاہم، ایچ ای سی نے واضح کیا کہ مذہبی عقائد اور قومی نظریے کے حوالے سے کیمپس کی پالیسیوں کے مطابق، ہر طالب علم کو تہوار منانے کی آزادی کا حق ہے۔

مزید الجھنوں سے بچنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ایچ ای سی نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button