Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نامزد کمیٹی کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ مکمل

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نامزد کمیٹی نے 24اور25نومبر 2021 کو زرعی جامعہ کی تدریسی و تحیقی کاموں کو جانچنے کے لیئے دورہ مکمل کیا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد کمیٹی نے رپورٹ تیار کی۔
رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
نامزد کمیٹی نے جامعہ کی تحقیقی و تدریسی کاموں کو بے حد سراہتے ہوئے اساتذہ، ایڈمنسٹریشن و سٹاف کے کاموں کو بھی سراہا کہ تمام سٹاف جاں فشانی اور تن دہی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے لئیے بہترین ادارہ ہے۔ جب چند سال پہلے ہم نے دورہ کیا تب بلڈنگ اور ڈویلپمنٹ نہ تھی۔ اب ادارہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے یونیورسٹی کی ترقی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔
آخر میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ہائر ایجوکیشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پوری توجہ اور محنت سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو جانچا اور اپنی رپورٹ تیار کی، اور وائس چانسلر نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی کو مزید ترقی کے لئیے کمیٹی کی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button