Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی کی انوکھی منطق، انٹر کے امتحانات کی مانیٹرنگ کےلئے پرائمری اور ایلیمنٹری ٹیچر کریں گے

ایچ ای ڈی حکام نے رواں برس انٹر پارٹ فرسٹ کے امتحانات کی مانیٹرنگ کےلئے انوکھا قدم اٹھایا ہے، پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز میں مانیٹرنگ کےلئے 34 سکول اساتذہ کو تعینات کیاگیا ہے مگر یہ اساتذہ پرائمری اور ایلمنٹری سطح کو پڑھانے والے ہیں۔

سیاسی افراد کی سفارش پران کو تعینات کیاگیا ہے، ملتان میں جن افراد کو تعینات کیا گیا ہے ان کا تعلق خانیوال سے ہے، ان میں ای ایس ٹی آصف محمود، محسن عباس اور محمد عمران شامل ہیں۔

اسی طرح تمام بورڈز میں تعیناتیاں کی گئی ہیں، ٹیچرز یونینز نے ان تعیناتیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہے امتحانات میں کوالیفیکشن کی وجہ سے اس کیڈر کے افراد کو صرف نگران رکھا جاتا ہے ان کو سپرنٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ بھی نہیں لگایا جاتا اب ان کو مانیٹرنگ جیسی اہم ذمے داری سونپ دی گئی ہے جو پورے سسٹم کو داؤ پر لگانے والا قدم ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button