Breaking NewsEducationتازہ ترین
اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کل 22 جولائی سے شروع ہوگی

اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کل 22 جولائی سے شروع ہوگی ۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے مراسلے کے مطابق مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی سے قبل ہونے والی پرموشن لنکڈ ٹریننگ 22 جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے مگر اس کا دار ومدار دو تین دنوں میں اکھٹا ہونے پر ہے نئی آپ گریڈ سنیارٹی لسٹ زنانہ کے سنیارٹی نمبر 162 تا 451 تک اور مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 113 تا 283 تک پرموشن رینج میں ہیں۔
ان تمام مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سے ڈی پی آئی دفتر کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے،ن گوگل لنک کے نتیجے میں کھلنے والے پرفارمہ کو آن لائن پر کر کے واپس بھجوائیں تاکہ بروقت ٹریننگ کا انعقاد کیا جا سکے۔