Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین اساتذہ کی ترقی کے مراسلے جاری نہ ہوسکے

گریڈ انیس میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی پانے والی خواتین کے پوسٹنگ آرڈر جاری نہ ہو سکے، سرکاری کالجز کی گریڈ 19میں ترقی پانے والی خواتین کے پوسٹنگ احکامات ایک پھر تعطل کا شکار ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن اپ لوڈ کے لیے بلکل تیار ہونے کے باوجود جاری نہ ہونے کی وجہ تکنیکی ہے، جب بھی لوڈ کرنے کی کوشش کی گئی تو سسٹم نے قبول نہیں کیا، جس کی وجہ ان احکامات پر پرانی تاریخ کا درج ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کٹنگ کے بعد دوبارہ سے اپ لوڈ کرنے کی کوشش ی جائے گی، ناکامی پر تمام احکامات دوبارہ سے تیار ہوں گے، جس میں مزید ایک دو روز لگ سکتے ہیں۔

امکان ہے منگل تک احکامات جاری ہوسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button