Breaking NewsEducationتازہ ترین
420 کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج پرنسپل کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کردیا، 420 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
تفصیل کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل شروع نہ کر سکا، صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی مسئلہ بنی ہوئی ہے، متعلقہ کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر ایک عرصے سے عارضی افسران تعینات ہیں۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا تھی جبکہ ایچ ای ڈی نے مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کر رکھا ہے، جس کے مطابق پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن ہوگا۔
امیدوار درخواستیں اور ڈیٹا آن لائن جمع کرائیں گے، ڈی پی آئی کالجز کا آئی ٹی سیل آن لائن درخواستوں کی وصولی کرنی تھیں، انٹرویو کے نمبر بھی کم کر دیئے گئے تھے، انٹرویو کے لیے 20 کی بجائے 10 نمبر ہونگے۔