Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک نتائج کے منتظر طلباء کےلئے خوشخبری

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میڑک کے امتحانات کے نتائج کی تقریب تقسیم انعامات منعقد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پی بی سی سی کے اجلاس میں میڑک کے امتحانات کے نتائج 9 جولائی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس تناظر میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے حکام کو ہدایت کی جاتی ہے وہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر کے اعزاز میں تقریب منعقد کریں اور ان میں انعامات تقسیم کریں اور تقریب کے انعقاد کےلئے ضروری اقدامات بھی کریں۔

دریں اثنا اطلاع کے مطابق ملتان بورڈ نے تقریب کے انعقاد کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے تقریب کو یاد گار بنانے کےلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعد تقریب کاانعقاد خوش آئند ہے، اس سے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button