ایک سو بیالیس خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بطور پروفیسر ترقی کے آرڈرز جاری

چھ فروری 2025 کو صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سے پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والی 142 خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز جاری ہوگئے۔
یہ پوسٹنگ آرڈرز ایک عرصے سے تعطل کا شکار رہے، اس وقت کے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید انہیں سیٹیں اپ گریڈ کرکے انہیں ان ہی سٹیشنز پر پوسٹ کرنے کے حق میں نہیں تھے۔
نئے سیکریٹری غلام فرید نے اساتذہ کی ایڈجسمنٹ کے آرڈرز جاری ہوگئے، تمام ترقی پانے والی خواتین کو ان ہی کی جائے تعیناتی پر پوسٹ کر دیا گیا ہے، اکثریت کی سیٹوں کو اپ گریڈ کر کے ایڈجسٹ کیا گیا جبکہ پرنسپل کے طور پر کام کرنے والی خواتین کو وہاں ہی کام کرنے دیا گیا ہے۔
وہ خواتین جو ترقی پانے کے بعد ریٹائرڈ ہو گیں ان کے آرڈرز میں لکھ دیا گیا ہے کہ وہ اس تاریخ سے ایک روز قبل اسی کالج میں جوائن کرکے ریٹائرمنٹ کی تاریخ کو دوبار ریٹائر ہوں گی۔




















