Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں اساتذہ کے تبادلے پر لگی پابندی ختم

سرکاری کالجز میں تبادلوں پر پابندی ختم، پندرہ جولائی تک درخواستیں دیں سکیں گے ،اگست میں آرڈرز ہونگے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، مراسلے میں کہا گیاہے کہ خواہشمند امیدوار پندرہ جولائی تک درخواستیں دیں، درخواستیں دستی ایک مرتبہ ہارڈ فارم میں وصول کی جائیں گی ۔

درخواست دینے کے لیے ایک فارم تجویز کیا گیا ہے زدرخواستیں اسی فارم پر وصول کی جائیں گی ۔

درخواستیں رجسٹرڈ ڈاک یا خود آکر کاؤنٹر پر جمع کروائی سکیں گی، تمام درخواستیں پندرہ جولائی تک موصول ہو گی، 16 جوائی سے 31 جولائی تک پروسیس کیا جائے گا ، اور اگست میں ٹرانسفر آرڈرز جاری کر دئیے جائیں گے۔

ٹرانسفرز کے لیے سابق ڈی پی آئی اور موجودہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاشق حسین کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button