Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا کالجز میں 17سو31 لیکچرر بھرتی کرنے کافیصلہ اسامیاں مشتہر کردی گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیکچرر بھرتی کرنے کااشتہارجاری کردیا۔
لیکچرر کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔
پی پی ایس سی کے ویب سائٹ پرجاری اشتہار کے مطابق ویمن کالجز کےلئے 1359لیکچرز مختلف مضامین میں بھرتی کی جائیں گی۔
جبکہ مرد انہ کالجز میں 372خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ،سب سے زیادہ بھرتی انگلش میں ہوگی جس کی 291اسامیاں خالی ہیں، میتھ میں 148، ہوم اکنامکس میں 157، کمپیوٹر سائنس میں 117، عربی میں 88اور شماریات میں 110اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے، جبکہ فار م جمع کرانے کی آخری تاریک 17 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button