Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی نے گھٹنے ٹیک دیئے، کالجز میں چہرے سے حاضری لگانے کا پراجیکٹ ختم کردیا گیا

صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی چہرے کے ذریعے حاضری رائج نا ہوسکی، اساتذہ کے دباؤ میں آکر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے متعلقہ سسٹم پر کام روک دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری کالجز میں تدریسی عمل کو بہتر بنانے اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ایچ ای ڈی نے نیا سسٹم وضع کیا تھا، نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کو چہرے کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنانا تھا، نیا سسٹم پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا جا رہا تھا۔
اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے سسٹم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا، بیشتر اساتذہ نے چہرے کے ذریعے حاضری کے نفاذ کے سسٹم میں اپنا ڈیٹا اپلوڈ بھی کر دیا مگر ایچ ای ڈی نے اساتذہ کے دباؤ میں آکر سسٹم پر کام روک دیا اور تمام اساتذہ کو سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کرنے سے منع کردیا ۔