Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا بڑا اجلاس

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی جانب سے سرکاری کالجز میں تعلیمی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور کورسز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں ریشنلائزیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد نے کی۔

اجلاس میں سیکرٹریٹ کے افسران، ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب اور ڈائریکٹرز ہائیر ایجوکیشن ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں تعلیمی کورسز کی بروقت اور مکمل تدریس کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ یہ اقدام جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی واضح پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلباء کے تعلیمی نقصان کا ازالہ اور تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریشنلائزیشن کے ذریعے اساتذہ اور وسائل کو اس انداز میں منظم کیا جائے کہ ہر کالج میں کورس مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس اقدام پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ جنوبی پنجاب کے سرکاری کالجز میں تعلیمی نظام مزید مضبوط اور نتائج خیز ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button