Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں گرین ایریا مختص کرنے کا فیصلہ

ماحولیات کی بہتری کے لیے محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اہم اقدام، میاواکی طرز کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام کالجز کو گرین ایریا مختص کرنے کا حکم، ہر کالج میں کم از کم دس مرلہ جگہ مختص کرکے ایک ہزار سے بارہ سو کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے گلوبل وارمنگ کے مسئلے پر قابو پانے اور ماحولیات کی بہتری کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام کالجز کو گرین ایریا مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل ڈائریکٹرز (کالجز) اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کا ایک مشاورتی اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب عطاء الحق کے زیر صدارت ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود، ڈپٹی سیکرٹریز محمد شاہد ملک، ڈاکٹر عظیم قریشی اور ڈی پی آئی (کالجز) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کی طرف سے کالجز میں گرین ایریا مختص کرنے کے حوالے سے احکامات پر عمل در آمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے تمام کالجز میں گرین ایریا کے قیام کے لیے جگہ مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ہر کالج میں کم از کم دس مرلہ جگہ مختص کر کے ایک ہزار سے بارہ سو کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے، جب کہ کالج کی انتظامیہ محکمہ جنگلات کی معاونت سے گرین ایریا بنانے کے منصوبے پر کام شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کالجز میں قائم کیے جانے والے گرین ایریاز اور پودوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی،جب کہ ضلع کی سطح ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کا وزٹ کر کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ کالجز میں گرین ایریاز کے لیے شجر کاری کی خصوصی مہم 17 جون 2023ء کو شروع ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button