Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں پرائیویٹ کالجز کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ پرائیویٹ کالجوں کی رجسٹریشن اب مینول سسٹم کی بجائے ڈیجیٹل ہوگی، اس مقصد کے لیے ایک ای – رجسٹریشن آف پرائیویٹ کالجز پورٹل بنایا گیا ہے جس کا افتتاح آج دس اپریل 2023 ہوگا ۔

افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید محمود مہمان جبکہ ڈاکٹر عنصر مہمان اعزاز ہونگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے غیر قانونی طور پر قائم پرائیویٹ کالجز کے خلاف کارروائی ہوسکے گی، صرف وہ کالجز قائم رہ سکیں گے جو رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت قائم ہوئے تھے۔

اس سے محکمہ کو ریونیو بھی حاصل ہوگا ، اور بوگس کالجز کا خاتمہ بھی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button