Breaking NewsEducationتازہ ترین
527 کالج اساتذہ کے تبادلے کردئیے گئے
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سالانہ ٹرانسفرز کے پہلے راؤنڈ میں 527 کالج اساتذہ لیکچررز و اسسٹنٹ پروفیسر مرد و خواتین کے تبادلے ان کی پسند کے اسٹیشن پر کر دئیے ہیں، جن میں 190 مرد لیکچررز، 208 خواتین لیکچررز، 65 مرد اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 64 خواتین اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں۔
پی پی ایل اے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے احتجاج کے باوجود ایچ ای ڈی نے خواتین اساتذہ کے تبادلے مردوں کے کالجز میں کردئیے، دراصل یہ یہاں استحقاق مرد لیکچررز یا اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا ہے اور مناسب مرد نہ ملنے کی صورت میں خواتین کو ان ڈیپوٹیشن ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے مگر دستیاب ہونے کے باوجود مردوں کی سیٹوں پر فیمیل کو پہلی ترجیح دی گئی ہے۔
یہ افسوس ناک ہے یہ دراصل سرکاری کالجز کو فلاپ کرنے کی سازش ہے، جو ناکام بنائی جائے گی۔