Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بھارتی دباؤ مسترد، ہرشل گبز کا پاکستان آنے کا اعلان

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ ہرشل گبز بھارت کا دباؤ ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کے پی ایل میں اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر انھوں نے کے پی ایل میں شرکت کی تو بھارت میں وہ کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔
عارف ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہرشل گبز نے بھارتی دباؤ مسترد کر دیا ہے، اور وہ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔انھوں نے کہا بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کے پی ایل میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، سیاست نہیں ہو رہی، کے پی ایل پر مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت جوش و خروش ہے، کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی کے پی ایل دیکھ سکیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button