Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پری مون سون بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ برقرار

منیثجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان قیصر رضا کی ہدایت پر واسا میں پری مون سون بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار ہے ۔

ملتان میں سوموار کے روز بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نےتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے تمام افسران کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کی ہدایت کی اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز، اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کا حکم دیا۔

ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیشنگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا ۔

دریں اثناء ایم ڈی واسا نے تمام سیوریج افسران کو بارشوں کے ایام میں نکاسی آب کی شکایات کے حوالے سے کوئیک رسپانس دینے اور تمام شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button