Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

لاء گیٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے لاء گیٹ کے لئے رجسٹریشن اور ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔

لاء گیٹ ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 15 جون اور ٹیسٹ 3 جولائی کو ہوگا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیراہتمام ہونےوالے لاء گیٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبرز لینے والے امیدوار کامیاب تصور ہوں گے، لاء گیٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوار پنجاب بار کونسل میں وکالت کے لئے رجسٹریشن کروانے کے اہل ہوں گے۔

پنجاب بار کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز لے گی ، انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کو وکالت لائسنس جاری کیا جائے گا،سپریم کورٹ کے 2018 میں ہونے والے فیصلے کے تحت وکیل بننے کے لئے لاء گیٹ امتحان پاس کرنا لازم ہے۔

لاء گیٹ کا ٹیسٹ اور پنجاب بار کونسل کے انٹرویو پاس کرنے کے بعد کامیاب امیدوار وکلاء برداری میں شامل ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button