Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائرایجوکیشن پنجاب نے میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیئے

ہائر ایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز منسوخ کردیئے ، ہائیرایجوکیشن پنجاب نے پیپرز منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کئے گئے ، دونوں پیپرز واٹس اپ سے امتحان شروع ہونے سے قبل امیدواروں تک پہنچ گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہ کہ دونوں پیپرز دوبارہ لئے جائیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ پرچے صرف پنڈی بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے امیداروں سے لیے جائیں گے ۔

جبکہ ملتان بورڈ حکام کا کہناہے کہ سیکریسی کی وجہ سے ملتان بورڈ میں کوئی پرچہ آوٹ نہیں ہوا ہے، اس لئے امیدوار کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں