Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلرز کی تعیناتی،انٹرویو شروع ہوگئے

ملتان شہر کی دو یونیورسٹیوں سمیت پنجاب کی چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کے لئے امیدواروں کو انٹرویوز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز گزشتہ ماہ 27نومبر کو اچانک ملتوی کردئیے تھےجو اب دوبارہ شروع کردئے گئے ہیں ۔
یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف ساہیوال، ایمرسن کالج یونیورسٹی اور نواز شریف یو ای ٹی ملتان کے نئے وائس چانسلرز بھرتی کےلئے 150 امیدواروں کو کال لیٹرز جاری کئے گئے ہیں ۔
ملتان سے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویو کے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر قدوس صہیب، ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر عمران شریف ، ڈاکٹر حکومت علی، پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، ڈاکٹر نوید احمد ،پروفیسر شوکت ملک ،ڈاکٹر اختر سمیت دیگر پروفیسرز شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button