Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرنسپل کی خالی سیٹوں پر اپلائی کرنے کی تاریخ 6 اپریل تک بڑھا دی

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دوسرے راؤنڈ میں پرنسپلز کی خالی سیٹوں پر درخواستیں دینے کی تاریخ میں 6 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
یہ توسیع دوسری مرتبہ کی گئی ہے، پہلی مرتبہ درخواستیں آن لائن بھجوانے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر کی گئی تھی، پھر اس میں توسیع کر کے 28 مارچ کر دیا گیا پھر توسیع کی گئی اور اسے 6 اپریل 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لائن سسٹم کی خرابیاں تھیں جس کے باعث آسانی سے چیزیں آپ لوڈ نہیں ہو پارہیں تھی ل، جس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے اسی وجہ سے مدت میں اضافہ کیاگیا ہے ۔