Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کر دیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب عطاء الحق نے کہا ہے کہ ضروری قانونی اور انتظامی معاملات کو حل کر کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے عوام کو ایک بڑا ریلیف ملا ہے۔

تعلیمی بورڈز کے سربراہان لیڈرشپ رول ادا کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں موثر اور دیرپا تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ بورڈز سربراہان کے اجلاس کی صدارت کے دوران شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں چیئرمین تعلیمی بورڈ بہاول پور ڈاکٹر مظہر سعید، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم اور چیئرپرسن ڈیرہ غازی خان بورڈ کشور ناہید کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جام آفتاب حسین، ایس اوز ضیاء اللہ، انعم اکرم اور ایوشہ ظفر نے شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز ٹرانس جینڈر طلبہ کےداخلوں اور بورڈ امتحانات کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں، اور بورڈ ز سربراہان اسے قومی ذمہ داری سمجھ کر ٹیم ورک کے ذریعے کلیدی کردار اداکریں۔

اجلاس میں پنجاب رولز آف بزنس کے تحت ایجوکیشن سیکرٹریٹ کو دیے گئے اختیارات کے تناظر میں موثر رابطہ سازی پر اتفاق کیا گیا، اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button