Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی کا بڑا اعلان، پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز سے درخواستیں طلب کرلی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پی ایچ ڈی طلباء طالبات کو روزگار فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے آج آخری روز ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی کرنیوالے امیدواروں کو روزگار فراہم کرے گا، منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالے طلباء طالبات کو 1 سال کیلئے جامعات میں تعینات کیا جائیگا، منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔

گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالے امیدوار پروگرام کیلئے اہل ہوں گے، امیدواروں کی عمر کی حد 40 سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے، منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4 ہفتوں کی تربیت دی جائے گی۔

پی ایچ ڈی امیدوار 22 اپریل تک ایچ ای سی کے پورٹل پر درخواست دے سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button