Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں ضرورت کے مطابق سی ٹی آئی رکھنے کی ہدایت

ہائیر ایجوکیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سی ٹی آئیز کےلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردیں جس کے مطابق 2025 کے لیے سٹاپ گیپ انتظام کے طور پر کالج ٹیچرز انٹرنیز رکھے جائیں گے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے ڈائریکٹرز سے کہا ہے کہ وہ کالجز کے پرنسپلز سے رابطہ کریں اور مکمل سکروٹنی کے بعد ڈیمانڈ تیار کی جائے کہ انہیں رواں سال 2025 کے دوران کتنے کالج ٹیچرز انٹرنیز کی ضرورت ہوگی۔

ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہداہت کی گئی ہےکہ وہ یہ کام ہر لحاظ سے مکمل کر کے رپورٹ کرکے ارسال کریں، حساب کتاب کالج اور ایس ٹی آر کی اصل ضرورت پر مبنی ہونا چاہیے۔

کالجوں کے پرنسپل کے دستخط شدہ مطلوبہ معلومات، متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ذریعے تصدیق شدہ اور متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) کی طرف سے جوابی دستخط شدہ معلومات جمع کرائی جائیں۔

نامکمل یا غلط معلومات کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپل ذمہ دار ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button